ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیشرفت

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مقتول سارہ انعام کے والدین نے کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سارہ انعام کے والدین نے کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بر آمد کر لیا جبکہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس

کو موصول ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے موبائل فون سمیت دیگر معلومات تفتیش کا حصہ بنا لی گئیں۔یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چک شہزاد کے علاقے میں معروف سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا تھا۔اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گھر کے اندر قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا، پولیس کے سینئر افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو کسی بھاری چیز کے پے درپے وار کرکے قتل کیا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص پولیس کی تحویل میں ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آباد پولیس سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے 9بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پیٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہائوس سے شور وغل کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔سہیل ظفر چھٹہ نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔ پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…