بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بجلی سے چلنے والے مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی تحفظ کی سمت بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی، دنیا کے پہلے مکمل طور پر الیکٹرک مسافر بردار طیارے نے کامیاب پرواز کی۔

واشنگٹن (این این آئی)ماحولیاتی تحفظ کی سمت بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی، دنیا کے پہلے مکمل طور پر الیکٹرک مسافر بردار طیارے نے کامیاب پرواز کی۔ایلس نامی اس الیکٹرک طیارے نے واشنگٹن کے گرانٹ کائونٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اْڑان بھری اور ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی پر 8 منٹ تک پرواز کی۔ اس طیارے سے آلودہ گیسوں کا کوئی اخراج نہیں ہوتا۔ایئرکرافٹ کمپنی کے مطابق یہ تاریخی لمحہ ہے کیونکہ 1950 کی دہائی میں پسٹن انجن سے ٹربائن انجن پر منتقل ہونے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جہازوں کو چلانے کی ٹیکنالوجی میں یکسر تبدیلی آئی ہے۔ طیارے کی بیٹری الیکٹرک گاڑی یا موبائل فون بیٹری سے ملتی جلتی ہے۔ 30 منٹ کے چارج پر یہ 9 مسافروں والا طیارہ ایک گھنٹہ پرواز کر سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق وہ 2025 تک امریکی ایوی ایشن اتھارٹی سے منظور شدہ الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اْس کے بعد ایک یا دو سال کی تجرباتی پروازیں ہوں گی اور تب یہ الیکٹرک طیارہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…