اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

فوج کا نیا سربراہ ٹاپ پانچ جرنیلوں میں سے ہی بنایا جائے گا،خواجہ آصف

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوج کا نیا سربراہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے بنایا جائے گا، ان شاءاللہ اس اصول سے روگردانی نہیں کریں گے، یہ تعیناتی وزیراعظم ادارے کی مشاورت سے کرتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا فیصل آباد جلسے میں بیان شہباز گل کے بیان کی دوسری قسط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے پاک فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اب دوسری قسط عمران خان نے خود لانچ کی اور فوج کے 5 یا 6 تھری اسٹار جرنیلوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے بھی ہمیشہ ٹاپ 5 جرنیلوں میں سے ایک کو آرمی چیف بنایا، صرف بھٹو دور میں ضیاء الحق کو گیارھویں بارہویں نمبر سے منتخب کیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نہایت احترام سے ہماری قیادت کی ٹویٹس اور فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے ذریعے واضح طور پر عمران خان کے بیان کی وضاحت کی گئی۔

عمران خان نے بیان میں آرمی چیف کا حوالہ اس لئے دیا کیونکہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک اس کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے،اس تناظر میں آئی ایس پی آر کا بیان غیرضروری تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بیان تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کے بیان کی وضاحت کے باوجود اسے غلط سمجھا گیا۔

یہ ایسے وقت میں ہوا جب پی ڈی ایم جان بوجھ کر عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ فیصل آباد میں عمران خان نے کسی موقع پر بھی فوج اور فوجی قیادت پر تنقید نہیں کی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ کرپٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پاک افواج پر سیاست کھیلتی رہی،میموگیٹ سے لے کر ڈان لیکس تک کرپٹ لیڈرشپ کی فوج مخالفت کی ایک تاریخ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…