منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی،سکندر بخت برس پڑے

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت ہانگ کانگ کے خلاف کوئی نیا بولر نہ کھلانے اور شاہنواز دھانی کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی۔ ایک انٹرویومیں سکندر بخت نے کہا کہ

اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی، ہم یہاں پروگرام میں بیٹھ کر مینجمنٹ کو گائیڈ کر رہے ہیں کہ کسی اور بولر کو کھلاؤ،گرمی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور وہ ہوگیا۔سکندر بخت نے کہا کہ مجھے اس بات کا غصہ ہے کہ یہ بہت منطقی سی بات تھی کیونکہ ہانگ کانگ جیسی ٹیم جسے پاکستان نے 28 پر آل آؤٹ کیا کیونکہ 10 رنز ہم نے انھیں اضافی دئیے، آپ نے اس ٹیم کے خلاف بھی کسی اور بولر کو موقع نہیں دیا۔یاد رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں شاہنواز دھانی ان فٹ ہو کر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے اور اگلے 2 روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی جبکہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔  سکندر بخت ہانگ کانگ کے خلاف کوئی نیا بولر نہ کھلانے اور شاہنواز دھانی کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…