منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 4روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 223.50روپے سے بڑھ کر227.50روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو یورو کی قدر میں 2.16روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت228.50روپے

سے بڑھ کر230.66روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت265روپے سے گھٹ کر266روپے پر جا پہنچی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپوٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر3روپے سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر صرف50پیسے سستا ہو ا۔ایک ہفتے کے دورا ن روپے کے مقابلے یورو 2.16روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اسی مدت میں برطانوی پونڈ کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 250سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں 87ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھر ب روپے سے کم ہو کر70کھرب روپے رہ گیا جبکہ 50.14فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو پہنچنے والے منفی نقصانات، آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق منفی سیاست اورپرافٹ ٹیکنگ کے اثرات سے اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 547.22پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے،عالمی بانڈ زایلڈ میں بہتری،روپیہ کی قدر میں اضافے سیمنٹ،آئی ٹی اور آئل سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری جیسے عوامل پر 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے264.82پوائنٹس ریکور کر لئے،

تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی سے دوچار رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 282.4پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42591.51پوائنٹس سے کم ہو کر42309.11پوائنٹس ہو گیا اسی طرح182.54پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16115.09پوائنٹس سے کم ہو کر15932.55پوائنٹس پر آگیا ،

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29321.64پوائنٹس سے گھٹ کر29031.19پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 87ارب50کروڑ6لاکھ23ہزار710روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 71کھرب10ارب61کروڑ82لاکھ36ہزار401روپے سے کم ہو کر 70کھرب23ارب11کروڑ76لاکھ12ہزار691روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کاروباری تیزی سے انڈیکس 43053.14پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41822.26پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 8ارب روپے مالیت کے 24کروڑ81لاکھ96ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ1لاکھ39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1703کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 725کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،854میں کمی اور124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک لمیٹڈ،سنر جیکو پاک،پاک ریفائنری،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،حیسکول پیٹرول،پاک الیکٹرون،جی تھری ٹیکناجیز،اینگرو فرٹیلائزر،ایگری ٹیک لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،اینگرو پولیمر،میپل لیف،بینک الحبیب،کوٹ ادو پاور،فلائنگ سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ،سلک بینک لمیٹڈ اورفیصل بینک سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…