پی ٹی آئی کے عہدیداروں اورکارکنوں کے مابین ضلعی تنظیم سازی پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

7  اگست‬‮  2022

کو ہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں اورکارکنوں کے مابین ضلعی تنظیم سازی پر شدید اختلافات کھل کر سامنے آگئے جہاں تحصیل لاچی کے نو منتخب تحصیل میئر نے پارٹی فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند

کرتے ہوئے باغی ہونے کااعلان کرکے نئی کابینہ کی تشکیل کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر پرویزخٹک نے تنظیم سازی کرتے ہوئے گزشتہ روز ضلع کوہاٹ کے لئے 33 عہدیداروں پر مشتمل ضلعی کابینہ کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں موجودہ ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش صدر‘ سید عامر شاہ جنرل سیکریٹری‘ تین سنیئر نائب صدور بشمول سابق ایم پی اے امتیاز شاہد قریشی‘ ملک اقبال اور ملک عاطف خان‘ پانچ نائب صدور‘ چار ڈپٹی جنرل سیکریٹریز‘ایک جائنٹ سیکرٹری‘پانچ ایڈیشنل سیکریٹریز اور کئی دیگر عہدیدارشامل ہیں۔اس تنظیم سازی پر تحصیل لاچی کے منتخب میئرمحمد احسان سیخ پا ہوئے جنہوں نے گزشتہ روز اپنی ناراضگی کا برملا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح طورپر کہا کہ وہ اور پارٹی کے دیگر کارکن اس یکطرفہ فیصلے کو یکسر مستردکرتے ہیں۔ احسان نے پارٹی فیصلہ کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے باغی ہونے کا اعلان بھی کیا۔تحصیل میئر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تنظیم سازی میں اْن سے کوئی مشاورت نہیں کی اورتحصیل میئر ہونے کے باوجود انہیں اور تحصیل لاچی کے دیگر پارٹی کارکنوں کو اہمیت نہیں دی اور ضلعی کابینہ میں نمائندگی نہیں دے کر نظرانداز کردیا۔

احسان نے اپنے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اس ناانصافی پر پارٹی کے سربراہ عمران خان اور صوبائی صدر پرویزخٹک سے ملاقات کرکے شکایت کریں گے اور مقامی طورپرپارٹی کو ہائی جیک کرنے والوں کے خلاف اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں نکلیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…