جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے 14اضلاع کے 20حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،سرگودھا( این این آئی)پنجاب کے 14اضلاع کے 20حلقوں میںہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔انتخابی ضابطہ اخلاق پر 100 فیصد عملدرآمد اور لڑائی جھگڑے کے واقعات روکنے کیلئے امیدواروں اور ان کے حمایتیوں سے بلا تفریق ضمانتی مچلکے لئے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری قواعد کے مطابق نجی گارڈز، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اور بینرز اکھاڑنے پر پابندی ہوگی جبکہ واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانون کارروائی کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس اور اینٹی رائٹس فورس کے جوان الرٹ رکھے جائیں گے جبکہ انتخابات کی سینٹرل پولیس آفس اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔دوسری جانب سرگودھا ریجن کے حلقہ پی پی 90بھکر ٹو میں 17جولائی کو ضمنی الیکشن کے پولنگ ڈے میں امن اومان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ماحول کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر کے ضلع میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او بھکر سید علی رضا نے ضمنی الیکشن کے سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا سرپرائز وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں تاکہ کوئی شرپسند عناصر ضلع میں داخل نہ ہوسکے اور ضلع کا امن برقرار رہے۔ ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل اور دریائی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا اور ماحول کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر ضلع میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…