منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں فی لٹر کتنااضافہ ؟ حکومت نے بڑی منظوری دیدی

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 23-2022 کی منظوری کی تحریک

پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظورکرلیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی، ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔وزیر مملکت عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی، اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں، ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔عائشہ غوث نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جو گذشتہ حکومت معاہدہ کر کے گئی اس پر ہی عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں، ہم صرف اپنی کمٹمنٹس کو آنر کررہے ہیں۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت لیوی صفرہے، ابھی 50 روپے لیوی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کل سے اضافہ متوقع ہے، اوگرا کی سمری آنے پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہبازشریف کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…