غلطی سے اکاؤنٹ میں 24 برس کی تنخواہ منتقل ہونے پر ملازم استعفیٰ دیکر غائب ہو گیا

28  جون‬‮  2022

سنتیاگو ( آن لائن) کمپنی ملازم کے اکائونٹ میں غلطی سے 24 سال کی تنخواہ یکمشت ٹرانسفر ہو گئی، ملازم بھاری رقم لے کر غائب ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق یہ حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش ا?یا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے

تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دیکر فرار ہوگیا۔کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی ا?ئی اے ایل) کی

جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی

( تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزارپاکستانی روپے) کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کیلیے استفسار کیا گیا

جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دیکر کر فرار ہوگیا، جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب یومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا

ڈپٹی مینجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…