ماہانہ ایک سے 3 لاکھ روپے تنخواہ والے افراد پر 12 فیصد انکم ٹیکس لگا دیا گیا

24  جون‬‮  2022

ماہانہ ایک سے 3 لاکھ روپے تنخواہ والے افراد پر 12 فیصد انکم ٹیکس لگا دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والے افراد پر 12 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابقہ حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑگئی تھی، میں سمجھتا ہوں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے تھی،

پچھلے سال 1500 ارب روپے بجلی کی سبسڈی پرخرچ کیے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک جائے گی،

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں ہونی چاہیے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی اور کہیں ہم نے مانی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہانہ ایک سے تین لاکھ روپے تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس ہوگا۔سپر ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بینکوں اور شوگر انڈسٹری پر بھی سپر ٹیسک لاگو ہوگا

اور یہ ون ٹائم ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ہول سیل اور ری ٹیل دکانوں پر 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس لگایا ہے،سونے کی 30 ہزار میں سے صرف 22 دکانیں رجسٹرڈ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…