بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی،ماہر معاشیات مزمل اسلم کی شدید تنقید

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، شک ہے یہ پاکستان کو بدترین بدحالی کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، سپر ٹیکس کے

اعلان کے باوجورواں سال کم ٹیکس وصولیاں ہوں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا اس سے زیادہ جاہل معاشی ٹیم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، آئی ایم ایف نے ان کی بے ایمانی، دھوکے بازی کو بجٹ میں پکڑا۔انہوں نے کہا کہ 10فیصد ٹیکس کی تلوار ایسی ہے کہ شائد ملک اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہوسکے، کارخانے بند ہوں گے تو عام آدمی کا روزگاربند ہوگا، سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔ماہر معاشیات نے کہا کہ معیشت کا فارمولا ہے کہ ٹیکسز کم کریں اور سرمایہ کاری،روزگار زیادہ ہو، ہمارے دور میں صنعتوں نے خوشی خوشی سے ٹیکس دیا لیکن اب شک ہونے لگا کہ یہ پاکستان کو بدترین بدحالی کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، پاکستان کی معیشت ختم ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 4لاکھ لوگوں کا ڈیٹا تیار کیاگیا تاکہ ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، یہ اپنی حکومت کے چند دن بچانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ اپنی کرپشن کو معاف کرارہے ہیں اورلوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا سپر ٹیکس کے اعلان کے باوجود آئندہ مالی سال رواں سال سے کم ٹیکس وصولیاں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…