منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

راجہ ریاض بھی آنکھیں دکھانے لگے ،اپوزیشن لیڈر کے اعلان پر اتحادی حکومت سہم کر رہ گئی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور ارکان کی بیشتر تعداد کے غیر حاضر ہونے پر حکومتی و اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے ، قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی بعد

میں حکومت نے منالیا، انڈیا میں گستاخی پر ایک بار پھر ایوان میں ارکان نے احتجاج کیا ۔ قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، ایم کیو ایم کے نومنتخب رکن محمد ابوبکر نے حلف اٹھایا۔اجلاس میں انڈیا میں ہونے والی گستاخی پر ارکان نے شدید اظہار مذمت کیا، وحید عالم خان نے کہاکہ گستاخی رسول ۖکی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا۔ارمغان سبحانی نے کہاکہ انڈیا بھیجا جائے تلوار سے گستاخی کرنے والی کی گردن اڑانا چاہتا ہوں۔بجٹ بحث کے دوران ن لیگی رکن شیخ روحیل اصغر، جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور افسران کی غیر موجودگی کی جانب توجہ مبذول کرائی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے پی ٹی آئی منحرف اپوزیشن ممبران کے ساتھ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے واک آؤٹ کیا جنہیں حکومتی وزرا منا کر لے آئے ۔مولانا جمال الدین نے دوران اجلاس افغانستان میں ہونے زلزلے اور پاکستان کو اس صورتحال میں امداد کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں اجلاس آج  جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…