جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (اے ایف پی )امریکہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کو پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی جبکہ ایک دن پہلے یہ قیمت اوسطا 4اعشاریہ 9ڈالر فی گیلن تھی۔معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ میں

اگر پیٹرول کی قیمت پانچ ڈالر فی گیلن سے زیادہ پر برقرار رہی تو عام صارفین کی طلب میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔ایک سال پہلے تک امریکہ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3اعشاریہ 07ڈالر تھی جس میں اب تک 62 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے سر دردی کا باعث بن گئی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب رواں سال نومبر میں وسط مدتی انتخابات بھی متوقع ہیں۔صدر بائیڈن پیٹرول کی قیمتوں پر قابو پانے کی غرض سے کئی اقدامات کر چکے ہیں۔اس دوران انہوں نے امریکی سٹریٹیجک ذخائر میں سے تیل جاری کیا، موسم گرما میں پیٹرول کی پیداوار کے لیے لاگو قواعد پر استثنیٰ دیا اور تیل برآمد کر نے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پر بھی انحصار کیا کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔ان تمام اقدامات کے باوجود دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ طلب میں اضافہ، روس پر پابندیاں اور خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…