جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی سات مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ، اہم معاہدے ہو گئے

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی سات مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی سات مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔ترکی کی پریذیڈینسی آف سٹریٹجی اینڈ بجٹ اور

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ترک اور پاکستان حکومت کے درمیان نالج شیئرنگ پروگرام کے فریم ورک پر دستخط کئے گئے۔ ترک وزارت ٹرانسپورٹ وانفراسٹرکچر اور وزارت مواصلات پاکستان کے درمیان ہائی وے انجینئرنگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات کے فروغ سے متعلق مشترکہ وزارتی بیا ن سے متعلق مفاہمت کی یادداشت، ترکی اور پاکستان کی وزارت خزانہ کے درمیان فنی تعاون پروٹوکول کی مفاہمت کی یادداشت، ترکی کی وزارت خزانہ اور وزارت اقتصادی امور پاکستان کے درمیان قرضوں کے انتظام سے متعلق تعاون پروٹوکول جبکہ گھروں کے شعبوں میں تعاون کیلئے ترکی کی وزارت ماحولیات شہری ترقی وموسمیاتی تبدیلی اور نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر تجارت نوید قمر جبکہ ترکی کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ نے معاہدوں پر دستخط کئے۔وزیراعظم شہبازشریف اورترک صدر طیب اردوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…