اسلام آباد( آن لائن )انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ۔اسپیکر نے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کردی جبکہ سپیکر کی طرف سے آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی
تشکیل دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطاباق سینیٹ میں نمائندگی کے باوجود انتخابی اصلاحات بارے پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کیلئے چیئرمین کو نام دینے سے انکارکرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔چیئرمین صادق سنجرانی نے نام سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوانا تھے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف استعفے دے چکی ہے اب سینیٹ سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا جس پر حکومت نے بھی تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اسپیکر کی طرف سے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے ،ابھی تک صرف شاہ زین بگٹی،غوث بخش مہر اور کشور زہراء کے نام موصول ہوئے ہیںحکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی ابھی تک نام نہیں دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے سپیکر کی طرف سے آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔