جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اطلاعات نے اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کردی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل (این ایس سی) کے بیان کے بعد سازش کی بحث دفن ہوگئی، واضح ہوگیا کوئی سازش نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سازش دکھانے والے اصل میں سازش کررہے ہیں، پاکستانی سفیر نے موقف اجلاس میں رکھا، مراسلے کے تناظر اور مواد کا بغور جائزہ لیا گیا، جھوٹ کو خبر بنا کر پیش کرنا پاکستان کے قومی مفادات کے گلے پر چھری چلانا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب بعض چینلز کو جھوٹی خبریں فیڈ کررہے ہیں جو ملک کے خلاف سازش ہے، عمران صاحب میڈیا کے ایک حصے کو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلامیے کے بعد اس نوع کی خبریں ملک کے ساتھ بھلائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی افراد اور اداروں سے زیادہ مقدم ہوتی ہے، ملک و قوم کی قبر کھودنے کی کوشش کرنے والے ہی دراصل میر جعفر و میر صادق ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ خدارا ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح نہ دیں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…