اسلام آباد (آئی این پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اظفر احسن عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق اظفر احسن پانچ ماہ تک چیئرمین بی اوآئی تعینات رہے۔ چیئرمین بی اوآئی اظفر احسن کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی اب مزید ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین بی او آئی اظفر احسن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔