لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 42 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 56 پیسے تک کی کمی آچکی ہے۔