اسلام آباد(این این آئی) ایف آئی اے انکشاف کیا ہے کہ اداروں کیخلاف مہم چلانے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق بھارت سے تھا، اداروں کے خلاف مہم میں یورپ اور دیگر ممالک سے بھی اکاؤنٹ استعمال ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے کچھ سوشل میڈیا ورکرز کو حراست میں لیا ہے، تاہم تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے منظم مہم چلانے کے شواہد نہیں مل سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک صرف زیر حراست شفقت مقصود سے منظم مہم چلانے کے شواہد ملے ہیں اور شفقت مقصود کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف مہم چلانے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق بھارت سے تھا، اداروں کیخلاف مہم میں یورپ اور دیگر ممالک سے بھی اکاؤنٹ استعمال ہو رہے ہیں۔