پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے استعفے ابھی نہیں پہنچے، ملنے پر کارروائی ہوگی،اسمبلی سیکرٹریٹ کا بڑا اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے استعفے ابھی نہیں پہنچے، ملنے پر کارروائی ہوگی، قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 43 میں اراکین کے استعفے کا مکمل طریقہ کار وضع ہے، روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی خبر کے مطابق اعلانات کے باوجود پی ٹی آئی

ارکان کے استعفے بد ستور معمہ بنے ہوئے ہیں ۔ پی ٹی آئی ترجمانوں کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر سمیت 135 ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف کی قیادت نے پارلیمانی پارٹی کے آخری اجلاس میں اپنے ارکان کو تحریک انصاف کے لیٹر پیڈ پر ایک پر وفارما دیا تھا جسے پر کر کے چیف ویپ عامر ڈوگر کے حوالے کیا گیا ، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اس کے 135 ارکان مستعفی ہو گئے جبکہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 43 میں اراکین کے استعفے کا مکمل طریق کاوضع ہے ،جس میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل64(1) کے تحت کوئی رکن اپنی دستخط شدہ تحریر کے ذریعے استعفیٰ دے سکتا ہے جس کے بعد سپیکر متعلقہ رکن سے معلوم کرے گا کہ استعفیٰ رضا کار انہ ہے یا کسی دبائو کا نتیجہ تو نہیں ،سپیکر اس سوال پر کہ استعفیٰ حقیقی ہے یا پارٹی دبائو یا کسی اور وجہ سے ہے سپیکر استعفے کے حقائق جاننے کیلئے کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کا تعاون حاصل کر سکتا ہے، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سپیکر استعفے کے سوال پر فیصلہ کرے گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو نہیں ملے ، جب یہ استعفے سپیکر آفس کو ملیں گے تو کارروائی شروع ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…