اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر کی اڑان تھم گئی ہے اور اس کی قدر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 23 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی کمی کے بعد ڈالر 181 روپے70 پیسے پربند ہوا ہے۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔ پچھلے ہفتے ڈالر ہر گزرتے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، منگل کو ڈالر 185 روپے 23 پیسے، بدھ کو 186 روپے 12 پیسے اور جمعرات کو 188 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔