ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم دبئی سے پاکستان پہنچ گئے۔شہری ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم غیر ملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے جہاں کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزرا امتیاز شیخ،

سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ان کا استقبال کیا۔جام عبدالکریم کو سخت سکیورٹی سے ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔جام عبدالکریم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپناووٹ بھی استعمال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم مقتول ناظم جوکھیوکی گھرجاکراہل خانہ اوران کی بیوہ سے ملیں گے۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری داخلہ سندھ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) سندھ مشتاق مہر کو خط لکھ دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی تجاویز پرسیکرٹری داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہیکہ پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق موجودہ انویسٹی گیشن افسر نااہل ہے اور اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق تفتیشی افسر پر اسیکیوٹر جنرل کے بغیر انسداد دہشتگردی کی ایڈمنسٹریٹو عدالت میں پیش ہوا جس کے باعث سندھ حکومت کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے اس حوالے سے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خط مبینہ طور پر با اثر افراد کے کہنے پر لکھا گیا ہے، تفتیشی افسر کی تبدیلی سے ملزمان کو کیس میں فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی با اثر افراد کے کہنے پر دوسری تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…