اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی ڈالرکی قیمت کنٹرول سے باہر ،پاکستانی روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، کراچی (آن لائن، آئی این پی) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بدستور جاری ہے بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ ڈالر کی انٹر بینک قیمت 181 روپے 83 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق

پاکستا ن نے گزشتہ مالی سال میں 7.4 ارب ڈالرز قرض ادا کردیا، ادا کی گئی رقم میں 7.267ارب ڈالرز مرکزی قرضے اور 13 کروڑ ڈالرز ضمانتی قرضے تھے۔تفصیلات کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 7.4 ارب ڈالرز کے قرضے ادا کیے ہیں۔ سال بک برائے 2020-21 میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی)بروقت قرضوں کی ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔ ادا کیے گئے غیرملکی قرضوں کی مجموعی مالیت 7.397 ارب ڈا لرز ہے جس میں 7.267 ارب ڈالرز مرکزی قرضے اور 13 کروڑ ڈالرز ضمانتی قرضے تھے۔اس طرح مرکزی قرضے 98.24 فیصد تھے، کوروناوائرس وبا کے تناظر میں جی۔20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطلی کے اقدامات(ڈی ایس ایس آئی)کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو قرض ریلیف کے حصول کا موقع ملا تھا۔حکومت پاکستان نے بھی جی۔20 ڈی ایس ایس آئی فریم ورک کے تحت قرضوں کی ری شیڈولنگ کی درخواست دی اور مئی 2020 سے دسمبر، 2021کے دوران مجموعی طور پر 3.785 ارب ڈالرز کی معطلی حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…