منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کیلئے گیم چینجر نشستیں کون سی ہیں؟ پورے پاکستان کی نظریں ووٹنگ پر

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانےکیلئے اپوزیشن کی جانب سے 3حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات جاری ہیں ، ان 3جماعتوں کی قومی اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 17ہے ۔

انکے اپوزیشن کے ساتھ شامل ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی اتحاد کی تعداد 179سے کم ہو کر 162رہ جائے گی جب کہ موجودہ اپوزیشن اتحاد کی تعداد بڑھ کر 179 ہو جائے گی ،روزنامہ جنگ میں نوشین یوسف کی شائع خبر کے مطابق  تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن ارکان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہے ۔ اس وقت قومی اسمبلی میں ارکان کی موجودہ تعداد 341ہے ، ایک نشست خالی ہے ۔ حکومتی اتحاد کے پاس 179ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 162ہے۔ اپوزیشن سے مذاکرات میں مصروف حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد5،بلوچستان عوامی پارٹی کی 5اور ایم کیو ایم کی تعداد 7ہے جو کل ملا کر17ہے ۔ ان اتحادیوں کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کی صورت میں یہ17ووٹ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے ، نتیجہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179سے کم ہو کر162ہو جائیگی ، جو اس وقت اپوزیشن اتحاد کی تعداد ہے ۔پی ٹی آئی کے موجودہ اتحاد میں مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے علاوہ تین مزید اتحادی جی ڈی اے کے 3، جمہوری وطن پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کا ایک ایک رکن شامل ہے جبکہ 2آزاد ارکان بھی حکومتی بنچ پر موجود ہیں ۔اپوزیشن بنچ میں اس وقت مسلم لیگ ن کے84، پیپلز پارٹی کے56،ایم ایم اے کے15، بی این پی مینگل کے4،اے این پی کا ایک اور2آزاد ارکان شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…