پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ،سعید غنی نے تصدیق کردی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی این این آئی)صحافی اطہر متین قتل کیس کے ایک مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کی گرفتاری سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی اور کراچی پولیس نے چیف ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ ملزم کیخلاف 4 مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، ملزم اشرف کو کراچی میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے اہم ملزم اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کی گئی، ملزم کو تحقیقات کے لئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے جہاں متعلقہ افسران ملزم سے تفتیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف 4 مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، ملزم اشرف کو کراچی میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق اشرف اور اس کے ساتھی کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی وارداتیں کرتے تھے اور بعد ازاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے، سرجانی ٹان ،بریگیڈ ،نیوٹان اور بہادر آباد پولیس پہلے اشرف کو گرفتار کرچکی ہے۔پولیس چیف غلام نبی نے بتایا کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔ قاتل کو حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگے دکھائی دیا جانے والا ہے، گرفتار ملزم نے اطہر متین پر گولی چلائی تھی۔اپنے بیان میں پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق موٹڑ سائیکل چھیننے والے گینگ سے ہے، جو 10 سے 12 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ گینگ نئی موٹر سائیکلوں کو لوگوں سے چھین کر بیچتا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے،

اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے، انشا اللہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائیگی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیس میں پولیس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

اس کارروائی سے سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔شہید صحافی اطہر متین کے بھائی طارق متین نے اس ضمن میں کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ اطہر متین کے قاتل کو گرفتارکرلیا ہے، سعید غنی نے ٹویٹ بھی کی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا جیسے آپ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، اگر آپ نے قاتلوں کو گرفتار کیا تو اظہار تشکر بھی کریں گے۔

طارق متین کا مزید کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے اطلاعات ملی تھیں۔ ہم سے جو معلومات شیئر کی جارہی تھیں یہ گرفتاری اس کی تصدیق ہے۔واضح رہے کہ 18 فروری بروز جمعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے سینئر صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں 3 روز سے گردش کر رہی تھیں کہ اطہر متین کے ایک قاتل کو بلوچستان کے علاقے خضدار سے حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…