ظاہر جعفر کو 10 سال قید کی بھی سزا، نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری

25  فروری‬‮  2022

اسلا م آباد (این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں مجرم ظاہرجعفر کو سزائے موت اور دیگر دفعات کے تحت بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم ظاہر جعفر کو دفعہ 364 پر 10 سال سزا قید اور

ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم ظاہرجعفر کو دفعہ 342 کے تحت ایک سال قید با مشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کو جنسی زیادتی پر 25 سال قیداور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ، ظاہرجعفر کو عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں 5 لاکھ روپے مدعی کو دینے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی ہے ، مالی اورچوکیدار کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ظاہر جعفر کے والدین کو کیس سے بری کردیا ہے۔نور مقدم قتل کیس میں نامزد ظاہر جعفر پر الزام تھا کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا، پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…