اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کے نزدیک پارلیمنٹ کی نہیں، آرڈیننس کی اہمیت ہے،(ن) لیگ ہر محاذ پر حکومت کا مقابلہ کریگی ،مزاحمت کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک پارلیمنٹ کی نہیں،
آرڈیننس کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے، یہ عمران نیازی کا جمہوریت کے اوپر کھلم کھلا ڈاکہ ہے، حکومت نے پارلیمان سے مسئلہ حل نہیں کیا تو عدالتوں کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرے گی اور مزاحمت کی جائے گی۔