جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایف آئی اے نے لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بے نامی اکاؤنٹس کھولنے اور منی لانڈرنگ ثابت کرنے کے خلاف مضبوط کیس کی تیاری کرلی ہے

اور ایف آئی اے نے لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے کے چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کیخلاف اقبالی بیان دیا، پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا، اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ 1997 کے بعد کی حکومت کے دوران سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بطور وزیراعلی بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکاونٹ کھولا۔ ایف آئی اے چالان میں کہا گیا ہے کہ اس اکاؤنٹ میں 18 ملیں امریکی ڈالر کی رقم جمع کروائی گئی، شہباز شریف ریکارڈ یافتہ بے نامی اکاؤنٹس کھولنے اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں، جب کہ اسحاق ڈار کا اقبالی بیان آج تک کسی عدالتی فورم سے واپس نہیں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس ثابت کرنے کے لئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس حدیبیہ ملز کیس کو بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حدیبیہ کیس کا فیصلہ ہو چکا لیکن اس کو بطور شہادت پیش کرنے سے ثابت ہو جائے گا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ریکارڈ یافتہ ہیں، حدیبیہ ملز کیس میں ثابت ہو چکا کہ شہباز شریف پہلے سے منی لانڈرنگ کرتے رہے اور بینامی اکاونٹس بناتے رہے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کل عدالت میں پیشی ہے جہاں یہ سارے شوائد رکھیں جائیں گے اور ایف آئی اے پر امید ہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں قانون کے تحت سزاء دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…