جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں: بہروز سبزواری

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی آخری امید قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار بہروز سبزواری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو  میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔دوران گفتگو بہروز سبزواری نے ٹی وی اور ریڈیو دونوں کو

مشکل میڈیم قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان میں جتنے بھی اداکار ہیں ان میں سب سے بہترین جاوید شیخ ہیں کیونکہ ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا کہ شہروز کی کامیابی میں ان کا بیٹا ہونے سے زیادہ اس کی خود کی صلاحیتوں اور محنت کا عمل دخل رہا ہے۔میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ آپ ایم کیو ایم کے بہت بڑے سپورٹر تھے لیکن اب آپ نے توبہ کرلی ہے کیا یہ درست ہے؟ اس سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا میں کبھی بھی ایم کیو ایم کا سپورٹر نہیں تھا اور نہ ہی میں نے ابھی توبہ کی ہے۔ جو سچ ہے، جو صحیح لوگ ہیں میں ان کے ساتھ ہمیشہ رہوں گا۔ میں بھی پاکستانی ہوں اس مٹی نے اللہ کے بعد مجھے سب کچھ دیا ہے۔میزبان نے بہروز سبزواری سے سوال پوچھا اب عمران خان اس ملک کی آخری امید ہیں اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ بہروز سبزواری نے جواب دیا مجھے ایسا ہی لگتا ہے۔ تاہم ان کے برابر میں موجود حنا پرویز بٹ نے کہا نواز شریف اس ملک کی اورعوام کی آخری امید ہیں۔حنا پرویز بٹ کی اس بات پر بہروز

سبزواری نے کہا میری دعا ہے کہ نواز شریف صاحب خیر سے واپس آئیں تو چوتھی دفعہ وزیراعظم بنیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا وہ بہت جلد واپس آئیں گے اور چوتھی دفعہ وزیراعظم بنیں گے۔میزبان نے سوال پوچھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نااہل ضرور ہے لیکن کرپٹ نہیں ہے؟ اس سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا نہیں میں یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ حکومت میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں اور ہمیشہ ہوتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کرپشن ہماری نس نس میں سرائیت کرگئی ہے لیکن لیڈر سچا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…