ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے بعدایک اور خلیجی ملک کی جانب سے گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی)خلیجی تعاون کونسل کے اہم رکن ملک بحرین مستقل گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین کی جانب سے یہ اہم اعلان کیا گیا۔بحرین کے وزارت داخلہ کے مطابق گولڈن اقامہ ویزے کی تجدید غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہوگی۔

ویزا کے حامل افراد کو بحرین میں روزگار اور ان کے خاندان کے افراد کو رہائش کا حق مل سکے گا۔بحرین کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں مقیم غیرملکیوں، سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو ملک میں آنے اور رہنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا ۔یاد رہے کہ بحرین نے اکتوبر2021 کے دوران کہا تھا کہ مالیاتی توازن پیدا کرنے اور اقتصادی شرح نمو کے لیے نیا پروگرام جاری کیا جائے گا۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے منصوبوں کے متعلق بات کی گئی تھی۔بحرین کی وزارت داخلہ نے گولڈن اقامہ ویزے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا ہر اس شخص کو مل سکتا ہے جس نے بحرین میں کم از کم پانچ برس قیام کیا ہو اور اس کی ماہانہ اوسطا تنخواہ دوہزار بحرینی دینار سے کم نہ ہو۔واضح رہے کہ 2 ہزار بحرینی دینار 5306 امریکی ڈالر کے مساوی ہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ گولڈن ویزا متعارف کرایا تھا تاکہ امیر افراد اور انتہائی ہنر مند کارکنوں کو راغب کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…