بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیف بیزوز کی کشتی کے لیے تاریخی پل کو توڑنے کا فیصلہ

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایمازون کے بانی جیف بیزوز امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور بہت جلد وہ دنیا کی سب سے بڑی کشتی کے مالک بھی بن جائیں گے۔مگر اس کشتی کو جہاں تیار کیا جارہا ہے وہاں سے اسے منتقل کرنے میں ایک تاریخی برج رکاوٹ بن رہا ہے اور اس کا حل اسے پل کو توڑ کر نکالا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 417 فٹ بڑی یاٹ جسے وائے 721 کا نام دیا گیا ہے، کی مالیت 40 کروڑ برطانوی پاؤنڈز ہے، جس کو نیدرلینڈ کی شپ یارڈ اوشیانو میں تیار کیا جارہا ہے۔مگر اسے کھلے سمندر پر لے جانے کے لیے شہر روٹرڈیم سے گزارنا ہوگا جہاں کا تاریخی ڈی ہیف برج اس کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔اس برج سے 40 میٹرز سے زیادہ بلند چی کو گارنا ممکن نہیں۔اس پل کی تعمیر نو 2017 میں ہوئی تھی اور اس وقت مقامی کونسل نے وعدہ کیا تھا کہ دوبارہ اس کو توڑا نہیں جائے گا۔مگر ڈچ میڈیا کے مطابق اس وعدے کو جیف بیزوز کی یاٹ کو گزارنے کے لیے توڑا جارہا ہے اور پل کے توڑنے اور دوبارہ جوڑنے کے اخراجات ایمازون کے بانی ادا کریں گے۔اس پل کو 1927 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی تعمیر نو 2014 سے 2017 تک جاری رہی۔اب شپ یارڈ اور جیف بیزوز نے مقامی کونسل کو اس بات پر قائل کرلیا کہ اس یاٹ کو گزارنے کے لیے پل کو پھر سے توڑا جائے۔کونسل نے اس درخواست پر اتفاق کیا حالانکہ اس کو مقامی تاریخ دانوں اور شہریوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔شپ یارڈ میں اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ مارشیل والورینز نے کونسل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں اور توقع ہے کہ پل کے صرف اوپری حصے کو الگ کرنے سے کام ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…