جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بجلی 4روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) بجلی 4روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔چھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کے جائزے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 29 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گاچیئرمین نیپرا

توصیف فاروقی کی زیر صدارت نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی نیپرا حکام نے بتایا حکومتی رعایتی پیکج سے بجلی کے استعمال میں 13 سے 14 فیصد اضافہ ہوا ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 26 ارب، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 23 لاکھ، آر ایل این جی کی قلت سے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا جس پر چیئر مین نیپرا نے کہا کوئلے سے 11 فیصد کم بجلی کیوں پیدا کی گئی، حکام نے بتایا حب چائنہ پاور کا یونٹ، اینگرو تھر اور دیگر کول پاور پلانٹس بند ہیں، چیئرمین نیپرا نے تمام پاور پلانٹس کی بندش کے شیڈول پر رپورٹ طلب کر لی سماعت کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے چئرمین نیپرا بھی پریشان دکھائی دیئے، سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا میں نے جب اپنا بل دیکھا تو میں چونک گیا۔ جن کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت زیادہ لگ کر آئی ہے وہ ہمارے دفاتر سے رجوع کریں۔ 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ پر مشروط سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا 6 ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کو تفصیل سے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیں گے اعدادو شمار درست ثابت ہوئے تو 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہو سکتا ہے جس سے بجلی صارفین پر 29 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…