لاہور (آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے منظور وسان کی پیش گوئی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطلب بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ شہبازگل نے کہا شادی بلاول بھٹوکاذاتی معاملہ ہے لیکن منظور وسان نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہیتو اب اس پربات تو ہو گی۔سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں گے پھر دلہا بنیں گے، بلاول کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد 2022 یا 2023 ء میں ہوگی۔ فضل الرحمان سے متعلق انہوں نے کہا کہ مولانا کو جو ملنا تھا وہ مل گیا اب ہماری اور ن لیگ کی باری ہے۔ عمران خان سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ان کا مستقبل تاریک ہے۔