پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے مسافروں کو بڑا سرپرائز

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جانب سے روایت کے مطابق دوران پرواز کرسمس کا تحفہ دیا گیا ،اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں سانتا کلاس کے روپ میں مسیحی سینئر پرسر نے مسافروں کو تحائف دیئے جبکہ

بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔گزشتہ چند سالوں سے پی آ ئی اے کی جانب سے اپنے مسافروں کو سرپرائیز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی آئی اے نے اس با ر بھی اپنے مسافروں کو سرپرائیز دیتے ہوئے کرسمس کا تحفہ دیا۔پی آئی اے کی پرواز میں کرسمس کی خوشیوں سے وفاقی وزیر امین الحق سمیت رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل ،نفیسہ شاہ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں اوربہت محظوظ ہوئے ۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے ثابت کیا کہ وہ واقعی قومی ائیرلائن ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے، عوامی نمائندگان پی آئی اے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں،پی آئی اے تمام مکاتب فکر کی ضروریات کے مطابق پروازیں چلا رہا ہے ،پی آئی اے سب کی ائیر لائن ہے اور تمام پاکستانیوں کا اثاثہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…