پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بے نامی اکائونٹس کے ذریعے شہباز فیملی کے اکائونٹس میں اربوں روپے جمع ،منی لانڈرنگ کیس میں 45 اکائونٹس کی ہوشربا تفصیلات

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کے کیس میں 45 اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بے نامی اکائونٹس کے ذریعے شہباز فیملی کے اکائونٹس میں 16 ارب 34 کروڑ جمع ہوئے۔

الزمات ثابت ہونے پر ملزمان کو 7 سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو متعدد مواقع فراہم کیے گئے لیکن تمام ملزمان الزمات سے متعلق تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے، شہباز شریف خاندان کے 45 اکائونٹس میں منی لانڈرنگ کی رقوم جمع ہوئیں، ۔ا یف آئی اے دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے نام پر 14 بنک اکائونٹس رجسٹرڈ ہیں، شہباز شریف کے نام پر 2008 سے 2018 تک ایک ہی برانچ میں 10 اکائونٹس کھولے گئے ،حمزہ شہباز کے نام پر 13 بنک اکائونٹس کھولے گئے ،حمزہ شہباز کے نام پر 2005 سے 2018 کے دوران بنک اکائونٹس کھولے گیے، سلیمان شہباز کے نام پر 2004 سے 2018 تک 18 بنک اکائونٹس کھولے گئے، کوئی بھی سرکاری افسر یا پبلک آفس ہولڈر منقولہ، غیر منقولہ جائیداد اور اثاثہ جات کے بارے میں جوابدہ ہے،اس نے اثاثے کب اور کیسے بنائے،کس کے نام پر خریدے سب کا جواب دینا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…