لاہور( این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کواکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست جمع کر ادی گئی جس پر 30 نومبر کو سماعت ہوگی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔