سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو ٹیپ سے متعلق خبر اور اس سے متعلق متعدد ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔مریم نواز نے اس کے علاوہ اپنے تبصرے

میں ‘اللہ اکبر’ لکھا ہے۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جب کہ سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کی ہے۔مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے. دوسری جانب جے یوآئی( ف) نے سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی دوبارہ فرانزک کرانے کی تجویز دیدی۔ جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے کہیں فرانزک کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا ہوجائے گا،اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ میری نہیں تو اس کا ٹیسٹ تو ہوسکتا ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والے قانون سازی کو چیلنج کرنے کے حوالے سے قیادت کو بریفنگ دوں گا،اگر یہ قانون سازی اسلام کی روح کے منافی ہے تو شریعت کورٹ میں چیلنج ہوسکتی ہے اگر وہ آئین کی دیگر شقوں سے متصادم ہے تو آرٹیکل 8 کے تحت چیلنج ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…