ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مالی خوردبرد کا جرم ،بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو11برس قید کی سزا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو مالی خوردبرد کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہے۔بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈھاکہ کی عدالت نے سنہا کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔

جسٹس سنہا نے آئین کی 16 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس ترمیم کے ذریعے پارلیمان کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ مس کنڈکٹ پر اعلی عدلیہ کے ججوں کو فارغ کرسکتی تھی۔ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق جج شیخ نجم العالم نے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ پر سات برس اور اعتماد توڑنے پر چار سال قید کی سزا دی ہے۔ سریندر کمار سنہا کی دونوں سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔عدالت نے قرار دیا کہ سابق چیف جسٹس کو دیا جانے والا قرضہ فارمرز بینک کی شرائط کے برخلاف دیا گیا۔ اس رقم کو قرضے کا لبادہ اڑھا کر جسٹس سنہا کے اکانٹ میں ٹرانسفر کیا گیا۔سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا نے اپنی مدت ختم ہونے سے تین ماہ پہلے اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔وہ بنگلہ دیش کی تاریخ کے پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنا عہدہ چھوڑا۔ انہیں جنوری 2015 میں تین سال کی مدت کیلئے چیف جسٹس تعینات کیا گیا تھا۔ان کے استعفی کے بعد سپریم کورٹ آف بنگلہ دیش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس پر کرپشن، منی لانڈرنگ، مالی بے ضابطگیوں کے 11 کیسز چل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…