اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برجیس طاہر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)سابق گوروفاقی وزیر،ایم این اے چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ وطن پہنچیں گے ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا

وہ سانگلہ ہل میں مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ٹھونس کرلوٹ مار کی تمام حدیں پارکر دی ہیں آٹا چینی،پٹرول اور بجلی چوروں نے میرے ملک کا ستیا ناس کر دیا،آٹا،چینی،ادویات میں اربوں روپے کھا گئے عمران خان صرف چور نہیں بہت بڑا ڈاکو ہے جس نے میرے ملک کے 3 ائیر پورٹ اور3 موٹر وے لاہور سے اسلام آباد سے پشاور اور پنڈی بھٹیاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دئے ہیں تاکہ مزید قرضہ لیا جاسکے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے میرے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے آئندہ ماہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف وطن واپس پہنچیں گے ان کا پرتپاک استقابل کیا جائے گا اور انشااللہ ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے،ایم این اے نے سابق ڈی جی آئی ایس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشدسے پریشر پر نواز شریف کے خلاف فیصلہ لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…