اسلام آباد(آن لائن)رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ مجھے اسمبلی سے نکلنے کے بعد گرفتارکرکے دو گھنٹے تھانے بند کیا گیا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر روڈ پر عدالت لگائیں گے تویہ غلط ہے۔
ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے میڈیا پر میرے بارے خبریں چل رہی ہیں جو کہ غلط ہیں آج ہماری والک تھی کشمیر کے حوالے سے نو بجکر پندرہ منٹ پر پہنچا ڈی چوک کے راونڈ پر پہنچا تو میری گاڑی کے دروازے پر کوئی بندہ آگیا اس شخص نے کہا آپکی گاڑی دو نمبر ہے اور آپ دہشت گرد لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے معاملے کو اگنور کیا میں اسمبلی گیٹ پر اگیا۔دوبارہ پھر وہی بندہ آیا اور مجھے گاڑی سے اتار کر محترم جج کے پاس لے گیا اور پھر مجھے تھانہ سیکرٹریٹ لے آئے، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر روڈ پر عدالت لگائیں گے تویہ غلط ہے،جج صاحب عام لباس میں تھے اور میں نے نہیں پہچانا،مجھے اسمبلی سے نکلنے کے بعد گرفتار کیا گیا اور دو گھنٹے تھانے میں رکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ میری گاڑی کے پیپرز بلکل ٹھیک ہیں اور ایکسائز سے مجھے نمونہ نمبر پلیٹس نہیں ملیں، میری کیا مجال کہ کسی جج کے خلاف درخواست دوں سپیکر کو درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ جج کا عملہ میرے پاس کھڑا رہا جب تک پولیس نے مجھے گرفتار نہیں کر لیا۔