اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر کڑی تنقید کی ہے۔مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز عمران خان کی سعودی عرب میں وزراء کے ہمراہ میچ دیکھنے کی تصویر شیئر کی گئی اور انہوں نے تصویر پر اپنا تبصرہ بھی پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نا اہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو!مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا۔یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ شام پاک بھارت ٹاکرا اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ سعودی عرب میں دیکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی تھی۔