بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

موٹر سائیکل مالکان کیلئے سستے پٹرول کا پلان تیار

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم ڈویژن نے موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول ریلیف کی فراہمی کے لیے سفارشات تیار کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ اس پالیسی میں لوئر مڈل کلاس کو فوکس کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں صرف کم آمدن والے موٹرسائیکل مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکائونٹمیں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ آمدن ، رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔ ماہانہ 35 سے 40 ہزار روپے سے زائد آمدن والے سبسڈی کے لیے نا اہل ہوں گے۔ملک میں تین کروڑ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پونے دو کروڑ آن روڈ ہیں۔ کمرشل موٹرسائیکل چلانے والوں کو سبسڈی نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صرف 30 سے 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر سالانہ 20 سے 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پلان کی کامیابی کی صورت میں سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔کوشش ہے کہ سفارشات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے۔ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ہی دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…