منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی کسی کا ذاتی ملازم نہیں ٗ جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا ٗ جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کی وزیراعظم پر تنقید

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ آچکی ہے جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا۔ڈی جی آئی ایس آئی کسی کا ذاتی ملازم نہیں ہے۔

اس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ڈائریکشن پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ان کو جو کام دیا گیا تھا انہوں نے کیا۔آرمی چیف میرٹ کو بہترین طریقے سے سمجھتے ہیں۔آرمی چیف کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاتا ہے تو اس پر ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن جو فضا قائم ہو گئی ہے وہ ٹھیک نہیں۔جو کہا جاتا ہے کہ دلوں میں دراڑ آ جاتی ہے وہ تو آ چکی ہے۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی،کیا انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ پوری آرمی میں اور کوئی بھی چیف بننے کے میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔یاد رہے تاحال نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…