لاہور (این این آئی) انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات جبکہ میٹرک کا 16اکتوبرکو ہوگا۔ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان بروز (جمعرات) کو شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پروموشن پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ وزیر اعلی نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ انانس کرنے کا کہہ دیا ہے۔