جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہنگامی آرائی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکل گیا، مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں جاری سیاسی ہنگامی آرائی اور ملک کی اہم سیکورٹی عہدے پر تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکل گیا جس کی وجہ سے بدھ کو مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس43800پوائنٹس سے

کم ہو کر43200پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 104ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے گھٹ کر75کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا،کاروباری مندی کی وجہ سے80.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس44ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتا ہوا 44172پوائنٹس کو چھو گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کی سفارش پر مقامی ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کو منافع کی خاطر فروخت پر مجبور کر دیا۔ اسٹاک ماہرین نے کاروباری تیزی اور مندی کو عارضی طور پر سیاسی صورتحال سے منسلک کر دیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 661.30پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس73883.08پوائنٹس سے کم ہوکر43221.78پوائنٹس ہو گیا اسی طرح335.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس17217.00پوائنٹس سے کم ہو کر16881.07پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30226.40پوائنٹس سے کم ہو کر29850.69پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب4ارب5کروڑ

97لاکھ61ہزار239روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب86ارب77کروڑ99لاکھ14ہزار35روپے سے گھٹ کر75کھرب82ارب72کروڑ1لاکھ52ہزار796روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو12ارب روپے مالیت کے35کروڑ49لاکھ64ہزار

حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو15ارب روپے مالیت کے40کروڑ49لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر543کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،436میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 3کروڑ67لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ88لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ70لاکھ،غنی گلوبل1کروڑ66لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ62لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے مچلس فروٹ کے حصص کی قیمت میں 11.68روپے کا

اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر357.41روپے ہو گئی اسی طرح8.30روپے کے اضافے سے کے ایس بی پمپس کے حصص کی قیمت بڑھ کر217.30روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 174.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر10725.00روپے ہو گئی اسی طرح79.31روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت گھٹ کر2424.69روپے پر آ گئی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…