بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ( ن) کے پہلے تنظیم سازی اجلاس میں شہباز شریف اور حمزہ شہبازغائب

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو 30دنوں میںیونین کونسل کی سطح تک تنظیمیں مکمل کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی

بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے،کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،نواز شریف کے بیانیے نے ان سب لوگوں جن کے ساتھ ظلم ہوتا ہے ان کو زبان دی ہے۔مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہوا جس میںمسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میںمریم نواز،احسن اقبال ،پرویزرشید راناثنا اللہ ،اویس لغاری ،عظمی بخاری،ذیشان رفیق،نزہت صادق اور دیگر عہدیدار وںنے شرکت کی ۔پہلے تنظیمی اجلاس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز منظر نامہ سے غائب رہے جس سے بظاہر لگتا ہے کہ ن لیگ میں بیانیے کی جنگ جاری ہے۔اجلاس کے شرکا شہباز شریف حمزہ شہباز کی غیر حاضری پر پریشان دکھائی دئیے اور چہ مگوئیاں کرتے رہے۔اجلاس میں مفاہمتی گروپ کا کوئی رہنما شریک نہ ہوا، اس موقع پر راناثنااللہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صوبائی

حلقوں تک تنظیمیں مکمل ہیں،آخری مرحلہ یونین کونسل کی تکمیل کا ہے،پارٹی قائد کی ہدایات تھی اسی لیے میٹنگ طلب کی ہے،پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنا پہلی ترجیحی ہے۔اویس لغاری نے اجلاس کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے متعلق آگاہ کیا ۔احسن اقبال نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی

الیکشن میں خواتین،طلبہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ترجیحی دی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں،ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے لیکن ہم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ان کے ساتھ کندھے سے

کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،اس عظیم کامیابی پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،صرف بیانیہ ہی نہیں بلکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کے لئے بہت خدمات بھی ہیں،اگر خالی بیانیہ ہوتا تو کوئی بھی نہ سنتا۔اس موقع پر لیگی قائد محمد نواز شریف نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کو 30دنوں میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی فتح کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…