کابل(این این آئی)افغان رہنما امر اللہ صالح نے الزام عائد کیا ہے کہ وادی اندراب میں طالبان بچوں اور بوڑھوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان رہنما امر اللہ صالح کا کہنا تھا کہ طالبان نے افغانستان کی وادی اندراب کا محاصرہ کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی اندراب میں صورتِ حال بہت خراب ہے، جہاں خوراک اور ایندھن کی قلت ہو گئی ہے۔امر اللہ صالح کا یہ بھی کہنا تھا کہ وادی اندراب میں عورتیں اور بچے پہاڑوں میں چھپ گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ امر اللہ صالح کے اس بیان پر طالبان کی جانب سے اب تک ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔