پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کا بلوچستان سے صفایا، بیشتر رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اتوار کو کوئٹہ میں پاور شور کرے گی سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری،لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القادر بلو چ سمیت مختلف سیا سی جما عتوں سے شخصیات پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کرے گی بلا ول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اتوار کو

کوئٹہ میں پاور شو کر نے کا اعلان کیا ہے کوئٹہ کے علا قے سر یاب میں آصف آباد کے علا قے میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و صوبائی وزیر حا جی علی مد د جتک کی رہا ئشگا ہ پر ایک شمو لیتی جلسہ عام ہو گا جس میں چیف آف جھا لاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری،سا بق وفا قی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلو چ، سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر)یونس چنگیزی،سابق رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد خان شاہوانی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی میڈم کشور احمد جتک، سابق ضلعی ناظم نصیرآباد سردار چنگیز ساسولی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی رہنماء سردار عمران بنگلزئی،سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری،مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء نواب شیرباز نوشیروانی،مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء میر عرفان کرد، سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی، مسلم لیگ (ن) کے سا بق رہنماء میر غازی خان پندرانی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سا بق مر کزی رہنماء سید عباس شاہ سمیت سیا سی قبائلی شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی،بیشتر رہنماؤں کے پارٹی کو خیرباد کہنے سے ن لیگ کا تقریباً بلوچستان سے صفایا ہو گیا ہے، شمو لیتی جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلا ول بھٹو زر داری خطاب کریں گے

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بھی انکے ہمراہ کوئٹہ میں موجود ہو گی۔ سیا سی مبصرین کی جانب سے ایسے پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں پاور شور قرار دیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے آج جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں سیکو رٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں جبکہ سر یاب روڈ اور کوئٹہ شہر کے

اطراف میں پیپلز پارٹی کے دو ہزار سے زائدجھنڈے لگائے گئے ہیں جلسے کے لئے 60فٹ سے زائد لمبا اور 20فٹ سے زائد چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے 60سے زائد قائد ین بیٹھیں گے جلسے میں شرکت کر نے والوں کو پیپلزپارٹی کی سابق صوبائی صدر حاجی علی مددجتک کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گاجلسے کی تمام تر تیا ریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں جلسہ آج دو پہر ایک بجے شروع ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…