بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمیں داخل کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی

لایاگیا جہاں مختلف ٹیسٹوں کے بعد انہیں داخل کرلیاگیا۔پولیس انتظامیہ نے نذیرچوہان کو ہسپتال منتقل کیا، نذیرچوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں میرے بیان سے شہزاد اکبر کی دل آزاری ہوئی تومعذرت خواہ ہوں،پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی جانب سے معذرت کے بیان کے بعد وزیر اعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دونوں کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکیا۔ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہوں نے اپنا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے غلط فہمی کی بناء پر دئیے گئے اپنے بیان پر شہزاد اکبر سے معذرت بھی کی ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…