بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

عید کے بعد ہوگا دمادم مست قلندر (ن)لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 19  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کا عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماں سے مشاورت جاری ہے۔ مشاورت میں حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے اپوزیشن سے رابطوں کے لیے لیگی رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ جمعیت علمائے

اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شہباز شریف خود رابطہ کریں گے۔بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں سے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف رابطہ کریں گے۔ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے مفتاح اسماعیل،سعد رفیق اور ایاز صادق رابطہ کریں گے۔ کے پی کی اپوزیشن جماعتوں سے انجینئر امیر مقام،جاوید عباسی اور عباس آفریدی رابطہ قائم کریں گے۔مسلم لیگ (ن) پارٹی سطح پر بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ جبکہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سطح پر بھی احتجاج کرے گی۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ زرداری اور نواز نے ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح چلایا، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے ،عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات نہیں بلکہ ملک وقو م کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی

کوشش کر نیوالوں کو بھی ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گاکر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب ملک وقوم کے لئے لازم ہے کر پشن کر نیوالے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ عید پر بھی کورونا سے بچائو کیلئے کاروباری حضرات سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پرعمل کر یں تاکہ کورونا کی وبا سے نجات حاصل کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…